4 نومبر، 2021، 5:00 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84529794
T T
0 Persons
پاکستانی حکام کا ایران کیساتھ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری نے وزیر اعظم کے ساتھ اپنے دورہ ایران سے قبل ملاقات کی اور اس اہم دورے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

عبدالرزاق داود نے جمعرات کے روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ایک ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق، عبدالرزاق داود نے وزیر اعظم کو اپنے آئندہ دورہ ایران اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی رابطوں اور دو طرفہ تجارت کے امکانات کو بہتر بنانے میں اس کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔
عمران خان نے علاقائی ممالک کے ساتھ تجارت میں بہتری پر زور دیا کیونکہ اس سے برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان "کاروبار کرنے میں آسانی" پالیسی کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔
قبل ازیں عبدالرزاق داود نے کہا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سرحدی منڈیوں اور بارٹر تجارت کے فروغ کے لیے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نومبر میں اس ملک کا دورہ کریں گے۔
داود نے اسلام آباد میں رکن پارلیمنٹ اور ایران پاکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے صدر احمد امیرآبادی فرہانی کی قیادت میں ایرانی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان کا آئندہ دورہ ایران بہت اہم ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .